شریف خاندان انقلاب کا نعرہ لگا کر لوٹ مار مچانا چاہتا ہے: پیپلزپارٹی

Aug 16, 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی انتشار کا شکار ہے میاں برادران کا آپس کا شدید تنائو ڈھکا چھپا نہیں رہا۔شریف خاندان ملک و قوم کا وقار دائو پر نہ لگائیں۔محمداشرف بھٹی نے کہا کہ جعلی انقلاب کا نعرہ لگانے والے دراصل اپنی لوٹ مار کو بچانا چاہتے ہیں۔ مخدوم سید احمدمحمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کرنے کے لیے جو راستہ اپنایا ہے وہ قطعاً درست نہیں۔میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ نااہل نوازشریف کے بعد اب کرپشن کنگ ٹو شہباز شریف کے بھی جانے کی باری ہے۔افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ جب (ن) لیگ والے پھنس جاتے ہیں تو انہیں پیپلز پارٹی کی یاد ستانے لگ جاتی ہے۔

مزیدخبریں