پشاور (صباح نیوز) خیبر پی کے حکومت نے دعوی کیا ہے کہ پولیس فورس کو غیر جانبدار اور خود مختار بنانے اور تمام سکیورٹی اداروں کے مابین تعاو ن کے نظام کو بہتر بنانے سے صوبے میں امن و امان کی حالت بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ خیبر پی کے کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پچھلے 10 برسوں کی نسبت اس سال دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اغوا برائے تعاون میں 97 فیصد، اہدادی قتل کی وارداتوں میں 97 فیصد اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں 95 فیصد آئی ہے۔ رپورٹ میں دیگر جرائم میں بھی کئی گنا کمی کا دعوی کیا گیا ہے۔
خیبر پی کے: دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی ہوئی: سرکاری رپورٹ میں دعویٰ
Aug 16, 2017