اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عدلیہ مخالف، شرانگیز اور توہین آمیز ریلی میں آپ کی شرکت کا کیا قانونی، اخلاقی اور جمہوری جواز تھا؟صوبے کے منتظم اعلی کی حیثیت سے اپنے صوبے میں آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانا آپ کا بنیادی فرض ہے۔ آپ نے عدالت عظمی کی جانب سے بددیانت قرار دیے گئے شخص کو صوبے کی حدود میں عدلیہ اور فوج کی تضحیک کی اجازت کیسے دی یہ سوالات مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی تحریک انصا ف مراد سعید نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف ریلی پر تحریک انصاف کی جانب سے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شہباز شریف کے نام ایک خط میں اٹھائے انہوں نے لکھا کہ آپ نے عوام کی جانب سے مسترد شدہ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور اس کے وسائل کیسے استعمال کئے۔ ریلی کے دوران کم سن بچے کی ہلاکت پر آپ نے کیا اقدامات اٹھائے آپ اور آپ کی حکومت نے اس نونہال کی زندگی بچانے کی کوشش کیوں نہ کی مراد سعید نے مزید لکھا کہ نواز شریف کے قافلے میں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے ذریعے بچے کو ہسپتال کیوں نہ پہنچایا گیا آپ نے پرچے کے اندراج اور قتل کے حقیقی مجرم کو بچانے کی پولیس کی کوششوں کا نوٹس کیوں نہیں لیا نواز شریف کی جانب سے بچے کے بہیمانہ قتل کو شہادت قرار دینے پر آپ نے مداخلت کیوں نہیں کی آپ نواز شریف کو اس ناحق موت کے بوجھ سے آزاد کرنے کی کوششوں کا حصہ کیوں بنے مراد سعید نے یہ بھی لکھا کہ آپ نے نواز شریف کو اداروں کی تضحیک کے سنگین آئینی جرم میں معاونت فراہم کی ہے آپ کے خلاف آئین و قانون کی رو سے کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
’’عدلیہ مخالف ریلی میں آپکی شرکت کا کیا قانونی‘ اخلاقی اور جمہوری جواز تھا‘‘ ایم این اے مراد سعید کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط
Aug 16, 2017