سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو غلام قادر پلیجو کے خلاف دو ماہ میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق رکن اسمبلی اور سینیٹر سسی پلیجو کے والد غلام قادر پلیجو کے خلاف نیب کو دو ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق رکن سندھ اسمبلی اور سینیٹر سسی پلیجو کے والد غلام قادر پلیجو کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غلام قادر پلیجو کے خلاف انکوائری جاری ہے مگرنیب کو ٹھٹھہ کے علاقے جنگ شاہی کی زمینوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا ہے، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو زمینوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا ہے۔دوران سماعت عدالت نیب نے زمین کے ریکارڈ سے متعلق جواب داخل کرانے کی مہلت مانگی ، جس پرچیف جسٹس نے نیب کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر نیب نے جلد تفتیشی کارروائی مکمل نہ کی تو چیئرمین نیب کو اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے، بعد ازاں کیس کی سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...