ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودیہ پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ مجموعی طور پر 7 لاکھ 28 ہزار 98 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔ سات لاکھ 13 ہزار 656 عازمین بذریعہ ہوائی جہاز‘ 13 ہزار 729 عازمین زمینی اور 713 بحری راہداریوں سے پہنچے اب تک 54 عازمین حج انتقال کر چکے ہیں۔