بھارت حواس باختہ، کبوتر کے بعد 400 فٹ اونچے پاکستانی پرچم کو بھی جاسوس قرار دے دیا

Aug 16, 2017

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت نے کبوتر کے بعد پاکستانی جھنڈے کو بھی جاسوس قرار دے دیا۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ واہگہ بارڈر پر 400 فٹ اونچا پاکستانی پرچم نصب کرنے کا اصل مقصد پورے امرتسر پر نظر رکھنا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت نے 400 فٹ بلند پاکستانی پرچم کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرچم نصب کرنے کے لئے جو ٹاور بنایا گیا ہے وہ اتنا اونچا ہے کہ اس سے پورے امرتسر پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور اس مقصد کے لئے ٹاور کی چوٹی پر جاسوس کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ بی ایس ایف نے اس پرچم کے حوالے سے پاکستانی حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے لیکن اب تک سرکاری ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مزیدخبریں