اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گٹریس نے بھارت کی طرف سے میانمار کے علاقے (روہنگیا) کے مسلمان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے منصوبے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جب مہاجرین کی رجسٹریشن ہو جائے تو مظالم کا خطرہ بھی ہو تو انہی واپس نہیں بھیج جا سکتا۔ سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا دفتر بھارتی حکومت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائے گا انہوں نے بتایا کہ اگر مہاجرین کی زندگیوں کو خطرہ ہو تو ان کو واپس نہیں بھیجا جاتا۔
بھارت کا روہنگیا مسلمان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی تشویش
Aug 16, 2017