خیبر پی کے میں احتساب کے دعوے جھوٹ، ضیااللہ آفریدی کا عمران، سراج الحق کو مناظرے کا چیلنج

پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے سابق وزیرضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے صوبائی حکومت احتساب کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے۔ لیاقت باغ جلسے میں عمران نے عوام سے جھوٹ بولا ہے بنک آف خیبر ایشو پر عمران خان اور سراج الحق کومناظرے کا چیلنج دیتا ہوں اورسراج الحق جب وزیر خزانہ تھے اس وقت انہوں غیرقانونی بھرتیاں کیں۔ سراج الحق کے خلاف یہ کیس کھل گیاتو ان کانوازشریف سے برا حال ہوگاوزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ احتساب کمشن میں پیش کیو ں نہیں ہوتے عمران خان کو پختونوں کی نہیں پنجاب کی سیاست کی فکر ہے۔ گزشتہ روزپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیااللہ آفریدی نے کہا کہ صوبے کا منافع بخش بنک آف خیبر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، اسکی ذمہ داری پرویز خٹک،عمران خان کے دست راست راشد خان اور ایم ڈی شمس القیوم پر عائد ہوتی ہے ۔جماعت اسلامی ایم ڈی کے معاملے پر بارگیننگ کر رہی ہے یہ معاملہ جماعت اسلامی کیلئے گلے کا طوق بن جائے گا کرپشن کے تمام ثبوت لے کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائوں گا۔ خیبر بنک نے اربوں روپے کے قرضے صوبے سے باہر لوگوں کو دیئے ہیں، اس ایشو سے متعلق پارلیمانی کمیٹی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے احتساب کمشن کے دفتر کے سامنے دھرنا بہت جلد دوں گا غریب صوبے کا امیر بنک ڈبونے میں وزیراعلیٰ کا ہاتھ ہے جبکہ ان کے ساتھ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی شامل ہے کیونکہ جب ایم ڈی خیبر بنک منتخب ہوئے تھے اس وقت سراج الحق وزیر خزانہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا احتساب جعلی اور متنازعہ ہے تعجب کی بات ہے کہ عمران خان اور سراج الحق احتساب کی باتیں تو کرتے ہیں مگر دونوں عملاً تیار نہیں خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کو مثالی کہنے والوں سے کہتاہوں کہ عمران خان اور سراج الحق دراصل پنجاب،سندھ اور بلوچستا ن کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں صوبائی اسمبلی نے خیبر بینک کے معاملے پر 13الزامات لگائے ہیں لیکن آج تک نہ تو پرویز خٹک احتساب کمیشن میں پیش ہوئے ہیں اور نہ ہی وزیر خزانہ مظفر سید نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔خیبر بینک میں غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئیں جبکہ بینک کے مالی معاملات عمران خان اور جمائمہ خان کے منی ٹریل میں ملوث رہنے والے راشد خان دیکھ رہے ہیں۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کے ترجمان جماعت شاہ نے ضیاآفریدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ضیاآفریدی نے ثبوت نہ دیئیتو ان پر ہتک عزت اور ہرجانے کا مقدمہ دائر کریں گے۔ ضیا آفریدی کو خود کرپشن پر وزارت سے نکالا گیا۔ ضیاآفریدی کرپشن ہی کے الزام میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔ سراج الحق نے سب سے پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا کسی بھی جماعت سے اتحاد گڈ گورننس، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...