جشن آزادی فینسنگ چیمپئن شپ مےں سندھ کے کھلاڑےوں نے مےدان مار لےا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی فینسنگ چیمپئن شپ مےں سندھ کے کھلاڑےوں نے مےدان مار لےا۔ مردوں کا مقابلہ علی سعید الدین نے جبکہ خواتین مقابلوں کا ٹائٹل بھی سندھ کی سویرا کے نام رہا۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی فینسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سندھ نے لوٹ لیا، مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹلز سندھ کے نام رہے، لاہورکی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں سندھ کے علی سعید الدین اور پنجاب کے نذر عباس کے درمیان تھا، تین راو¿نڈ پر مشتمل فیصلہ کن مقابلے میں علی سعید الدین نے ٹائٹل2-1 سے اپنے نام کیا، خواتین مقابلوں کی فاتح سندھ ہی کی سویرا رہیں،انہوں نے پنجاب کی مدیحہ طارق کو 3-0 سے زیر کیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری فینسنگ فیڈریشن عثمان احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر خصوصی محنت کی جا رہی ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل میں قومی ٹیم دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گی۔چیمپئن شپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس کھیل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، حکومت کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کی طرح اس گیم پر توجہ دے تو اپنے عمدہ کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن