لاہور (کلچرل رپورٹر) بچوں کے مقبول سٹیج ڈرامے عینک والا جن کا خصوصی شو الحمرامیں ہواجس میں ایڈیشنل سیکرٹری کلچر پنجاب سمن رائے، لاہورآرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکیپٹن عطا محمد خان، سینئر اداکار مسعود اختر، اسد بھنڈارا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹاگیا، بچوں میں ملی نغموں کا مقابلہ ہوا، بچیوں میں چوڑیاں تقسیم کی گئیںاور ایوارڈزکی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ بعدازاں ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں حسیب پاشا، منا لاہوری اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔