کینبرا (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے انٹر سکواڈ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوسرے دن کا کھیل خوفناک خبر سے شروع ہوا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر حریف سمتھ الیون کے فاسٹ باو¿لر جوش ہیزل و±ڈ کے سامنے آئے۔ راو¿نڈ دی وکٹ گیند کرتے جوش ہیزل و±ڈ نے جوش دکھایا اور انھیں باو¿نسر دے مارا۔ نڈر بلے باز ڈیوڈ وارنر اس خطرناک گیند کو کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے۔ جارح مزاج تجربہ کار اوپنر گیند کو صحیح طور پر دیکھ نہ سکے اور یوں گیند ان کی گردن پر لگی جس کی شدید تکلیف کو وہ برداشت نہ کر پائے۔