6 وزراءکے محکموں کا ابھی تک فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) معلوم ہوا ہے 47 رکنی وفاقی کابینہ مکمل ہونے کے باوجود تاحال 6 وزراءکے محکموں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اویس لغاری اور دانیال عزیز نے وفاقی وزیر اور بیرسٹر عثمان ا براہیم‘ ممتاز تارڑ‘ سید ایاز علی شیرازی‘ دوستین ڈومکی نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا۔ لیکن تاحال ان کو قلمدان دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بیرسٹر عثمان ابراہیم گزشتہ دو سال سے کسی قلمدان کے بغیر وزیر چلے آ رہے تھے۔ اویس لغاری کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور دانیال عزیز کو نجکاری کا قلمدان دینے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ طلال چودھری کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان دیا جا رہا تھا جبکہ بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزارت قانون کا وزیر مملکت بنایا جا رہا تھا لیکن تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن