”آئینے کو سورج کرلیا“

اوسلو (نوائے وقت رپورٹ) ناروے کا ایک قصبہ رجیوکن صدیوں تک ہر سال مسلسل 6 ماہ تک سورج کی روشنی سے محروم رہا تھا اور پھر اس نے شیشے کو سورج بنالیا۔گہری وادی میں ہونے کی وجہ سے سردیوں کے 6 ماہ سورج کی روشنی سے محروم رہتا تھا۔ 30 اکتوبر 2013ءکو قصبے کے سامنے واقع پہاڑ پر نصب عظیم الجثّہ آئینوں کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔اور اس وادی کے اردگرد واقع بلند وبالا پہاڑوں کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں سورج کی روشنی یہاں تک نہیں پہنچ پاتی تھی۔ 30 اکتوبر 2013ءکو اس قصبے کے سامنے واقع پہاڑ پر نصب عظیم الجثّہ آئینوں کا باضابطہ افتتاح کیا گیا تو یہاں کے باسیوں نے سردیوں کے مہینے میں پہلی مرتبہ سورج کی روشنی کو زمین پر اترتے دیکھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے میں آئینے نصب کرکے سردیوں کے مہینوں میں سورج کی روشنی کے حصول کا خیال آج سے ایک صدی قبل پہلی مرتبہ 1913ءمیں پیش کیا گیا تھا۔ اکیسویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی عظیم الجثہّ آئینے کی تنصیب کا منصوبہ ایک قابل عمل آپشن میں تبدیل ہوتا گیا اور 2006ءکے دوران اٹلی کے ایک گاو¿ں میں اسی طرح کا ایک آئینہ سورج کی روشنی کے حصول کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ ان آئینوں کو پندرہ سو فٹ کی بلندی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے نصب کیا گیا، جن کی تیاری اور تنصیب پر تقریباً آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی لاگت آئی، یہ آئینے کمپیوٹر کے ذریعے یا خود کار انداز میں سورج کی روشنی کے رخ پر از خود گھوم جاتے ہیں، انہیں عام طور پر شمسی توانائی کے حصول کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ یہاں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ وہ قصبہ ہے جہاں ایک ناممکن امر کو ممکن بنا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن