اسلام آباد/ لاہور (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) چودھری شجاعت حسین مسلم لیگوں کے اتحاد کے لیے متحرک ہو گئے۔ آج (بدھ کو) کراچی پہنچیں گے۔ چودھری شجاعت حسین مشرف سے بھی رابطے میں ہیں اور وہ مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ آج مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے بھی ملاقات کریں گے اور ایک پلیٹ فارم پر سب مسلم لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے اور آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر رضامند کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔
شجاعت مسلم لیگوں کے اتحاد کیلئے متحرک‘ آج کراچی جائیں گے
Aug 16, 2017