اسلام آباد(نامہ نگار)انجمن طلباءاسلام کے مرکزی صدر سےد بو علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستانیت کے شعور کو اپنا کر ہی وطن عزیز کو عظیم تر بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان قریہ عشق رسول ہے اس لئے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔ محب وطن قوتیں متحد ہو کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کریںیوم آزادی خود احتسابی اور تجدید عہد کا دن ہے۔ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ناظم پنجاب ارشد قادری نے کہا ہماری وفاداری کسی حکومت سے نہیں وطن اور دین کے ساتھ ہے۔ ہم وطن کی محبت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ استحکام وطن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان دشمن سازشوں کے توڑ کے لیئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس سے حمزہ علی قادری ،محمد اکرم رضوی ،طےب شےخ ،ملک عزےز الرحمن اور دےگر نے بھی خطاب کےا ۔