اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12میں منڈی مویشیاں 7کروڑ20 لاکھ میں نیلام

اسلام آباد(وقائع نگار )میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے عیدِ قربان کے جانوروں کے لیے اسلام آبادکے سیکٹر آئی12- میں منڈی مویشیاں نیلام کر دی ہے۔ منڈی مویشیاں 07 کروڑ 20 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی ہے۔ منگل کے روز منڈی مویشیاں کا نیلام عام اےم سی آئی کے ڈائرےکٹورےٹ آف مےونسپل اےڈمنسٹرےشن ( ڈی اےم اے ) کے زےر اہتمام ہوا جس میں مجموعی طورپر 33 بولی دہندگان نے حصہ لیا۔ بولی کے مطابق wooper pvt limited نے سب سے زیادہ 07 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بولی دی جبکہ دوسرے نمبر پر بولی دہندہ نے 07 کروڑ اور تیسرے نمبر پر 06 کروڑ 95 لاکھ روپے کی بولی دی گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے 07 کروڑ 20 لاکھ روپے بولی کامیاب قرار دیا ہے۔ٹھیکے کے قواعد وضوابط کے مطابق بڑے جانور کی وصول 500/- روپے اور چھوٹے جانور کی وصولی250/- روپے کی جائے گی جبکہ 143/- روپے فی مربع گز ماہانہ کے حساب سے جگہ کا کرایہ بھی بیوپاری سے وصول کیا جائے گا۔ گذشتہ سال منڈی مویشیاں 02 کروڑ 20 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔ منڈی مویشیاں 3 ستمبر تک سیکٹر I-12/4 کے جس مقام پر منڈی لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے وہاں پر مقامی افراد کا قبضہ ہونے کے ساتھ ایسے مقام پر منڈی لگانے جا رہی ہے جہاں زمین نا ہموار ہے جس کے باعث بر وقت منڈی لگانے میں بظاہر مشکلات نظر آتی ہیں اور ڈی ایم اے افسران کے اقدامات سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے شہرِ اقتدار کے باسیوں کو قربانی کے جانور بروقت مذکورہ منڈی سے میسر نہ آ سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...