ٹیکسلا:پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 20کلو گرام بارود، اسلحہ برآمد

Aug 16, 2017 | 11:37

ویب ڈیسک

ٹیکسلا میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 20کلو گرام بارود، 35ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ حراست میں لیا گیا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور حساس اداروں نے ٹیکسلا کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا.کارروائی کے دوران گھر سے 20کلو گرام بارود، 35ڈیٹونیٹرز، اسلحہ، غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی.قبضے میں لیے گئے اسلحے میں 12بور بندوقیں، 8ایم ایم رائفل شامل ہے۔آپریشن کے دوران ایک ملزم عبدالرحمان کو حراست میں لیا گیا. تاہم بعد میں ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا. جبکہ قبضہ میں لیا گیا بارود، ڈیٹونیٹر، اسلحہ تھانہ ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں