ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

Aug 16, 2017 | 13:02

ویب ڈیسک

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا.محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم آئندہ دو روز میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزمالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ہنزہ میں بائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ اٹھارہ ،بگروٹ بائیس ،سیدو شریف میں تیرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں