تحریک انصاف نے نوا زشریف کی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا معاملے پرچیئرمین پمرا کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا معاملے پرچیئرمین پمرا کو خط لکھ دیا ہے .خط تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید کی طرف سے لکھا گیا ہے .خط میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے کہا گیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم نہ روکنے پر جواب خط کا جواب دیں .ورنہ قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں .مراد سعید نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں اپنے پہلے خطاب میں فوج اور عدلیہ کے خلاف نفرت اور اشتعال سے بھرپورخیالات کا اظہا رکیا ، کمیٹی سے چوک سے داتا دربار چوک تک نواز شریف کی ہر تقریر اداروں کے خلاف زہر افشانی اور نفرت انگیز تھی، آئین پاکستان اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی کو اداروں کی تضحیک کی اجازت نہیں . انہوں نے کہا ہے کہ پیمرا نے عدالت کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے گئے شخص کو ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونے کی اجازت کیسے دی ، پیمرانے نواز شریف کی جانب سے ریاست کو عدم استحکام اور داخلی انتشار کا شکار کرنے کی کوششوں کا رستہ کیوں نہیں روکا. مراد سعید نے لکھا ہے کہ چئیرمین پمرا نے خاموش تماشائی بن کر اداروں کے خلاف مہم جوئی میں نواز شریف کا ساتھ دیا ، ابصار عالم کو کیوں آئین پاکستان سے انحراف اور سنگین غداری کے جرم میں معاونت کار کے طور پر سزا نہ دی جائے ،سات روز میں جواب نہ ملا تو ابصار عالم کو منصب سے ہٹانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن