ایس ای سی پی اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین مفاہمی یادداشت

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ما بین سرمایہ کار ی سے متعلق آگہی اور طالب علموں میں مالیاتی خواندگی اور مالی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ باہمی تعاون کی یاداشت پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی اورقراقرم نیورسٹی کیوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے دستخط کئے۔اس مفاہمتی یاداشت کے تحت ایس ای سی پی اور قراقرم یونیورسٹی مالیاتی خواندگی کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گی ، ا س مقصد کے لئے سیمینار،ویبینار اورا سٹاک ٹریڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی نے خطاب کیا۔کہا کہ پاکستان میں فنانشل انڈسٹری کا مستقبل اسٹاک مارکیٹ سے وابستہ ہے جس کے لئے ریگولٹر، انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کو مل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے آئی یو کے وائس چانسلر کے ویڑن کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دور دراز علاقے جیسے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطااللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان بہترین صلاحتیوں کے مالک ہیں اور ملکی خدمت کے جذبے سے بھر پور ہیں اور دہشت گردی ، تعلیمی سہولتوں کے فقدان اور جغرافیائی مسائل کا سامنا ہمت سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ای سی پی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونچی سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ایم او یو پر دستخط کرنے والے دونوں فریقوں نے طلبہ میں بچتوں کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لئے ایم او یو کے تحت بھر پور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن