کراچی (اسٹاف رپو رٹر )سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ رؤف صدیقی اور دیگر کے خلاف انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔ملزمان نے ادارے میں کرپشن کی اور اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔رؤف صدیقی نے اپنے دور وزارت میں 6 ملازمین کو مستقل کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے نیب کو مزید مہلت دیتے ہوئے 20ستمبرتک تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دے دیاہے ۔
محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں ، نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت دیدی
Aug 16, 2018