اسپیکر اسد قیصر کا سیاسی کیریئر اسلامی جمعیت طلباء سے شروع ہوا

Aug 16, 2018

اسلام آباد ( اسپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اسد قیصر کا سیاسی کیریئر اسلامی جمعیت طلبہ سے شروع ہوا۔ بطور طالب علم وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے۔ اسد قیصر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصہ پاسبان تحریک سے وابستہ رہے۔ انہوں نے 2008ء کے بعد تحریک انصاف جوائن کرلی۔ اکتوبر 2011ء کے تحریک انصاف کے لاہور جلسہ سے اسد قیصر کا سیاسی پروفائل بڑھ گیا۔ وہ تحریک انصاف کے صوبائی سربراہ بن گئے۔ 2013ء کے انتخابات میں اسد قیصر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیاب ہوئے بعد میں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی اور سپیکر بن گئے۔ اسد قیصر کا تعلق صوابی سے ہے وہ قائداعظم گروپ آف سکولز کے نام سے تعلیمی ادارے بھی چلاتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں