بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستانی کہا جاتا ہے ہمارے ملک کے ستر لاکھ سے زائد لوگ بیرونِ ملک رہتے ہیں جن میں زیادہ تعداد عرب ممالک میں رہ رہی ہے اور کچھ یورپ، امریکہ ، کینیڈا بلکہ روشن مستقبل کے لئے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں جو دن رات محنت کر کے پاکستان میں پیسہ بھیج رہے ہیں۔ یہ پاکستانی ہمیں سالانہ 20 سے 15 ملین امریکن ڈالر بھیج رہے ہیں جو ہمارے ملک کی معیشت کے لئے بہت بڑی آمدنی ہے وہاں ان لوگوں کو بہت سے مسائل درپیش آتے ہیں جو حکومتی توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں لیکن ہماری ہر حکومت اس معاملے میں اچھی کارکردگی تو دور کی بات اس طرف کسی کا رجحان تک نہیں گیا۔ وہ ہمارے پاکستان کے شہری ہیں اور جب بھی ہمارے ملک میں انتخابات کا دور آتا ہے تو یہ دعوے کئے جاتے ہیں کہ انہیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا۔ مگر آج تک اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ (فاطمہ سرفراز، لاہور)
”اوورسیز پاکستانی“
Aug 16, 2018