سیمل راجہ کا عورتوں کے حقوق کیلئے پنجاب اسمبلی کے داخلی راستے پر احتجاجی مظاہرہ

لاہور(آئی این پی) سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے عورتوں کے حقوق کیلئے پنجاب اسمبلی کے داخلی راستے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،خواتین شرکاء عورت کو عزت دو ، ڈاکو لٹیرے ہائے ہائے کے نعرے لگاتی رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے دیگر خواتین کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے داخلی راستے پر کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ سابق رکن اسمبلی نے چہرے پر نقاب اوڑھ کر احتجاج کی قیادت کی ۔ خواتین شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف سیاسی شخصیات کی تصاویر والے پوسٹرز اور اپنے مطالبات پر مبنی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جبکہ اس موقع پر عورت کو عزت دو ، چور لٹیرے ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے گئے ۔ خواتین مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی طرف جانے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی نے آگے جانے سے روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...