اسد قیصر کا سیاسی کیریئر اسلامی جمعیت طلباء سے شروع ہوا، 2008ءمیں پی ٹی آئی جوائن کی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اسد قیصر کا سیاسی کیریئر اسلامی جمعیت طلبہ سے شروع ہوا۔ بطور طالب علم وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے۔ اسد قیصر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصہ پاسبان تحریک سے وابستہ رہے۔ انہوں نے 2008ءمیں تحریک انصاف جوائن کر لی۔ اکتوبر 2011ءکے تحریک انصاف کے لاہور جلسہ سے اسد قیصر کا سیاسی پروفائل بڑھ گیا۔ وہ تحریک انصاف کے صوبائی سربراہ بن گئے۔ 2013ءکے انتخابات میں اسد قیصر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیاب ہوئے بعد میں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی اور سپیکر بن گئے۔ اسد قیصر کا تعلق صوابی سے ہے وہ تعلیمی ادارے بھی چلاتے رہے ہیں۔
اسد قیصر

ای پیپر دی نیشن