پی ٹی آئی ارکان عمران کی قیادت میں ایوان آئے، ایاز صادق نے فاروق اعظم کو قائد ایوان کی نشست سے اٹھا دیا اسد قیصر، قاسم سوری ووٹ مانگتے رہے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ایوان میں آئے۔ بدھ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسد عمر اور سردار ذوالفقار سب سے پہلے ایوان میں پہنچے جس کے بعد دیگر ارکان عمران خان کی قیادت میں ایوان میں داخل ہوئے۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار اسد قیصر اور قاسم سوری اجلاس کے دوران مختلف ارکان کے پاس جا کر انہیں ووٹ دینے کے لئے قائل کرتے رہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن فاروق اعظم کو قائد ایوان کی نشست سے اٹھا دیا۔ بدھ کو بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران قائد ایوان کی نشست پر بیٹھ گئے جس پر سپیکر نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ قائد ایوان کی نشست پر کوئی اور رکن نہیں بیٹھ سکتا۔ یہ روایت ہے جس پر وہ نشست سے اٹھ کر اپنی نشست پر چلے گئے۔
فاروق اعظم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...