زیب النساءکو نواز شریف کا پوسٹر پنجاب اسمبلی میں لے جانے سے روک دیا گیا‘اقلیتی رکن طارق گل خود کو زنجیروں میں جکڑ اور کفن باندھ کر پہنچ گئے

لاہور(خصوصی نامہ نگار+خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی زیب النساءکو نواز شریف کا پوسٹر صوبائی اسمبلی میں لے جانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی زیب النساءصوبائی اسمبلی میں تقریب حلف برداری کیلئے پہنچیں تو وہ اپنے ساتھ نواز شریف کا پوسٹر بھی لے کر آئیں جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پوسٹر اندر لے جانے سے روک دیا۔ زیب النساءنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا وہ اپنے قائد کی تصویر ایوان میں لے جانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ان کی بدولت پنجاب اسمبلی پہنچی ہیں چاہے میرا کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی خارج کردیا جائے لیکن میں اپنے قائد کی تصویر کو لے کر جا¶ں گی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نومنتخب ایم پی اے طارق گل سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر اور سر پر کفن باندھ کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں نے انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکدیا۔ طارق گل نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، یہ میرا زیور ہے، ایسے ہی حلف اٹھاﺅں گا۔

پوسٹر

ای پیپر دی نیشن