لیگی ارکان کاپارلیمنٹ کے باہر کالی پٹیاں باندھ کر، نوازشریف ، مریم، صفدر کی رہائی کیلئے احتجاج

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر کالی پٹیاں اور کالے پلے کارڈ لیے نواز،مریم اورکیپٹن صفدرکی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا،قائداہمارانوازشریف،جعلی وزیراعظم،دھاندلی ذدہ وزیرعظم نامنظورکے شدیدنعرے لگائے۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب ،سابق ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی،طاہراورنگزیب،روحیل اصفر،چوہدری عابدرضا،سینیٹرنزہت صادق کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ممبران نے بازوں پر کالی پٹیاں اور کالے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے کالے پلے کارڈز پر نواز شریف کورہاکرو،مریم نوازکورہاکرو ،کیپٹن صفدرکورہاکرو ۔مریم اورنگریب نے جعلی وزیراعظم نامنظور،دھاندلی ذدہ وزیراعظم نامنظورمیاں تیرے جان نثار بے شماربے شمار میاں تیراایک اشارہ حاضرحاضرلہو ہمارا۔ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگائے۔صدرمسلم لیگ ن شہبارشریف کے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچنے کے بعد ممبران نے احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا۔
احتجاج

ای پیپر دی نیشن