لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) نئی حکومت کے آتے ہی سپورٹس بورڈ میں بڑی تبدیلی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے ن لیگی رہنماو¿ں کی تصاویر ہٹا دیں گئیں۔پاکستان میں عام انتخابات کے بعد آنیوالی تبدیلی کے آثار کھیلوں میں بھی نظر آرہی ہے۔ حالات کی تبدیلی کا رخ دیکھ کر سپورٹس بورڈ نے پرانی حکومت کے نمائندوں سے آنکھیں پھیر لیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے باہر لگی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، اور سابق وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ کی تصاویر اتار دی گئی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے باہر نئی تصاویر کے لیے جگہ خالی ہو گئی۔ نئی حکومت کے آنے پر کن کی تصاویر سپورٹس بورڈ کی زینت بنے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے ن لیگی رہنماو¿ں کی تصاویر غائب
Aug 16, 2018