لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ بور ڈنے سابق کرکٹر گیری سٹیڈ کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ تعینات کردیا ۔ وہ یہ ذمہ داری دو سال تک نبھائیں گے ۔ کنٹر بری کے46سالہ سابق کوچ کو مائیک ہیسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے رواں سال جون میں استعفیٰ دیدیا تھا ۔ وہ ستمبر میں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ سیریز اکتوبر میںمتحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ملنا اعزاز کی بات ہے ۔ عہد ہ سنبھالنے کیلئے زیادہ دیر انتظار نہیں کر سکتا ۔ کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مضبوط سے مضبوط سے بناﺅں ۔گزشتہ چار سال میں جو کچھ ہوا اسے بھلاکر مستقبل کیلئے سوچنا ہو گا۔
کیویز ٹیم بہت اچھی ہے اور کپتان کین ولیم سن اچھے کپتان ہیں ۔ خواہش ہے کہ میری کوچنگ میں ٹیم سیریز اور ٹائٹل جیتے ۔ سٹیڈ نے کیر یئر میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور تمام میچز 1999ءمیں کھیلے تھے ۔ وہ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے کوچ بھی تھے جس نے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ ان کی کوچنگ میں کنٹر بری ٹیم نے ڈومیسٹک میں 2014ء‘2015ءاور 2017ءمیں ٹائٹل جیتے تھے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بور ڈنے گیری سٹیڈ کونیا ہیڈ کوچ تعینات کردیا
Aug 16, 2018