فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی سالانہ رپورٹ کو بہترین قرار دیدیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی سالانہ رپورٹ 2017 کو انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے سال کی بہترین رپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے کارکردگی اور پروفیشنلزم پر فوکس کیا گیا ہے جسے مختلف فورمز پر پذئرائی حاصل ہو چکی ہے۔ ایف ایف سی کی سالانہ رپورٹ 2017 کو بہتر رپورٹنگ سٹینڈرڈز کی بنیاد پر کیمیکل اینڈ فارما سیوٹیکلز سیکٹر کی بہترین رپورٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ پائیدار کارکردگی اور ترقی کی پورٹ کو بھی بہترین رپوٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایف ایف سی کے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننت جنرل (ر) طارق خان (ہلال امتیاز ملٹری) نے کمپنی کی مینجمنٹ کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انٹرنیشنل فنانشل سٹینڈرڈرز اور رپورٹنگ فارمیٹ کو مد نظر رکھا گیا اس پر کمپنی کی مینیجمنٹ اور رپورٹ مرتب کرتب والی ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

ای پیپر دی نیشن