لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام مقامی تاجروں کے تعاون سے جشن آزادی کنسرٹ 18اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ کنسرٹ میں داخلہ 100روپے کے ٹکٹ کے ذریعے ہو گا ۔ایک ٹکٹ پر صرف ایک شخص ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکے گا۔ ٹکٹ بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں سے خریدے جا سکتے ہیں۔کنسرٹ میں شرکت کے خواہشمند تمام خواتین و حضرات کو اپناشناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے جشن آزادی کنسرٹ کی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا جائے گا ۔اورشرکا آزادی پریڈ میں حصہ لیں گے۔