بھارت کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے: ایلسٹر کک

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچز میں حریف ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایلسٹر کک نے اپنی ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ دو میچوں میں فتح کے باوجود بھارت کو بقیہ میچز میں آسان حریف تصور کرنا بڑی غلطی ہوگی۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور یہ کامیابی پوری ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی سیریز کے تین بڑے میچز باقی ہیں اسلئے ہماری تمام تر توجہ ان پر مرکوز ہے، بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنا خواب ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو بقیہ میچز میں بھی سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن