100انڈیکس 191پوائنٹس کی کمی سے 42446پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس191.03پوائنٹس کی کمی سے42446.56 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں24 ارب 64 کروڑ 7 لاکھ 56 ہزار 241 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں42 کروڑ 89 لاکھ 94 ہزار 75 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 240 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو سٹاک مارکیٹ میںمندی رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 191.03 پوائنٹس کی کمی سے42600اور 42500 کی بالائی نفسیاتی حد سے کم ہوکر 42446.56 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 141.03 پوائنٹس کی مندی سے 20932.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 98.78 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 413.34 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 144.09 پوائنٹس کی کمی سے 15333.33 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 102.54 پوائنٹس کی مندی سے 19985.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 73.53 پوائنٹس کی کمی سے 20837.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 275 روپے کے اضافے سے 7875 روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن