لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ لاہور ایشیا کپ کے شیڈول پر بھارتی اعتراض کا علم نہیں۔ یو اے ای ہمارا ہوم گراونڈ ہے۔ وہاں کی کنڈیشنز کا بہتر اندازہ ہے۔ ایڈوانٹیج اٹھانے کی کوشش کریں گے، بھارت کی ٹیم پر اس چیز کی نفسیاتی برتری ضرور ہوگی لیکن کوہلی الیون ہم سے زیادہ تجربہ کارہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی اور یہ ایک اچھا مقابلہ ہوگا۔ ایشیا کپ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔ کھلاڑی بھرپور طریقے سے فٹنس پر فوکس کر رہے ہیں۔ ہمارا کیمپ بھی جلد شروع ہونے والی ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اہم سیریز ہیں۔ ہماری ٹیم کی مجموعی پرفارمنس بہت اچھی جارہی ہے۔ فٹنس پر کھلاڑیوں پر کام کے لیے پلان دیا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بہت سی ایسی خامیاں موجود ہیں۔ جن پر کیمپ کے دوران کام کرنا ہے۔ بھارت کی نسبت انگلینڈ کے دونوں ٹورز ہم نے اچھے کھیلے ہیں۔ پریکٹس میچز کھیل کر اپنی تیاریوں کو فائنل کرکے میدان میں اترے۔ کپتان کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کے مقابلے میں ہمارے تیاری اچھی تھی۔ ایشین ٹیموں کو ہمیشہ ہی انگلش کنڈیشنر میں مشکلات آتی ہیں۔ سرفراز احمد نے ملک کے متوقع وزیر اعظم عمران خان سے پہلا مطالبہ کر دیا۔ خواہش ہے کپتان اقتدار میں آکر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بند نہ کریں۔ وزےر اعظم کی حلف برداری تقرےب کا دعوت نامہ نہیں ملا، انہوں نے 92 ورلڈ کپ جےتنے والی ٹیم کو بلایا ہے۔
کپتان اقتدار میں آکر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بند نہ کریں کپتان سرفراز احمد
Aug 16, 2018