لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) اسد شفیق ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کلب میچز کھیلنے کے حامی، قومی ٹیم ٹیسٹ کے مستند بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کلب کرکٹ کھیلنے سے نہ صرف خامیوں درست کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ اس سے مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے کیلئے بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ لاہور میں فضل محمود کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے جب ہی وقت ہو کلب کرکٹ کھیلوں۔ آنیوالی سیریز میں پاکستانی ٹیم بہتر پوزیشن میں ہوگی، دبئی میں سپنرز کے لئے وکٹ سازگار ہوتی ہے ، ہمارے سپنرز ولڈ کلاس ہیں ، آوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میرا کام ہے اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتواوں ، جہاں بھی کھیلوں پرفارمنس دوں۔
اےشےن گےمز ہےنڈ بال‘جاپان
نے بھی پاکستان کو ہرا دیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 18 وےں اےشےن گےمز مےں پاکستان ہےنڈ بال ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ جاری۔گزشتہ روز جاپان نے بھی پاکستان کو15 کے مقابلے مےں 38 سکور سے شکست دےدی۔ مےچ کے پہلے ہاف کا سکور20-7 جبکہ دوسرے ہاف کا سکورر18-8 رہا دےگر مےچزمےں اےران نے ملائشےاءکو55-11، سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو42-24 سے جبکہ عراق نے چائےنےز تائی پے کو 37-30 سکور سے شکست دی فٹبال اےونٹ مےں پاکستان اپنا دوسرا مےچ آج جاپان کےخلاف کھےلے گا۔