ننکانہ صاحب(نامہ نگار)چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقعہ پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے عملہ سمیت دیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے موصول ہونیوالی ہدایات کی روشنی میں تمام احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی طرف سے عیدالضحیٰ کے موقعہ پر شہر بھر میں 4500بیگز تقسیم کیے جائیں گے ۔
عیدالضحیٰ پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے جائینگے:چوہدری نعیم
Aug 16, 2018