دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت ہے :غلام مرتضیٰ شازی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز عالم دین مولانا غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگو ں کی لازوال جدوجہد کے باعث ہم نے انگریز سے آزادی تو حاصل کرلی مگر ابھی تک انگریزی نظام کے غلام بن کر زندگیاں بسر کررہے ہیں، آج پاکستان میں لبرل ، سیکولر اور لادینی قوتوں کو آزادی حاصل ہے ، اسلام کے نام لیوا لوگوں کو دیوار کیساتھ لگایا جارہا ہے حالانکہ یہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور اس کی بقاء بھی اسی کلمہ طیبہ کے نظام کے نفاذ میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ ہماری آزادی ہم سے تجدیدعہدکاتقاضاکرتی ہے کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں ، دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت اورضمانت ہے اپنے نظریات سے انحراف کرنیوالی اقوام نشان عبرت بن جاتی ہیں قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے انحراف نے ہمیں دوبارہ ایک قوم سے ہجوم بنادیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...