شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ آپس میں مل جل کر اس ملک کی خوشحالی ترقی اور امن وآشتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے جس کا وطن عزیز ہم سے تقاضا کرتا ہے، ہمیں اس ملک کی سلامتی کے لئے یہ سوچ کر کام کرنا ہوگا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں وگرنہ ہم بھی کچھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کے عظیم دن کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ شایان شان طریقے سے مناتی بھی ہیں ۔