راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) جشنِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے آرٹس کونسل اورخبیب فاونڈیشن کے زیراہتمام ایک پُروقارتقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں ناہیدمنظور،خبیب فاوئڈیشن کی وائس چیئرمین فریدہ امجد ،ڈائریکٹرآرٹس کونسلوقاراحمداورترکی سے وفدنے شرکت کی۔اس موقع پرپرچم کشائی کے علاوہ بچیوں نے ملی نغمیں بھی پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریدہ امجدکا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالی نعمت ہے جہاں ہرپاکستانی کوتحفظ کا احساس ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ اپنے ملک کا کوئی ثانی نہیں ہے۔پاکستان میں تمام مذاہب اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ملی جذبے سے اکٹھے ہوئے ہیں اورپاکستان کے یوم آزادی پرخوشیاں منا رہے ہیں۔خبیب فاونڈیشن پاکستان کے علاوہ اسلامی ملکوں خاص طورپرشام کے مہاجرین کی بھرپورمددکررہی ہے۔سینئردانشورنعیم اکرم قریشی نے بھی خیالات کااظہارکیا۔