راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے ائیربیس حملہ کیس کا 14 دنوں میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دے دیا اور پولیس کی جانب سے التوا ء چالان کی درخواست 29اگست تک منظور کر لی بینظیربھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے ملزم کو نظر بندی کے بعد نور خان ائیربیس حملہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے دوبارہ تحویل میں لے لیا گیا تھا ۔