ملتان (نیوز رپورٹر) کینٹ بازار سمیت اوپل شہید روڈ چوڑی بازار و چکی والی گلی میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے اوپل شہید روڈ پر دونوں اطراف ریڑھی مافیا اور سلاد کے ٹھیلے والے قابض ہیں جبکہ دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کے آگے سڑک پر 8 سے 10 فٹ قبضہ کیا ہوا ہے تجاوزات کی بھر مار کے باعث کینٹ میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے خریداری کی غرض سے آئے شہری کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں یہی صورتحال چکی والی گلی و چوڑی بازار کی ہے دکانداروں نے کپڑوں کے سٹینڈ سڑک پر سجا رکھے ہیں تجاوزات کے خلاف کینٹ بورڈ کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ سیکرٹری کینٹ بورڈ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ کی حدود میں تجاوزات کسی صورت قبول نہیں کریں گے جلد ہی کینٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور سامان ضبط کرکے بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔