اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ اگر کہیں دھاندلی کا شبہ ہو تو ملکی قوانین میں طریقہ کار واضح ہے۔ ایسی صورت میں الیکشن کمشن اور ٹربیونلز کے پاس پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔الیکشن کمشن کی جانب سے صدر مملکت ممنون کے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ قانون اور شواہد کے مطابق احسن طریقے سے فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق اگر کہیں دھاندلی کا شبہ ہو تو ملکی قوانین میں طریقہ کار واضح ہے۔ ایسی صورت میں الیکشن کمشن اور ٹربیونلز کے پاس پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر ممنون کا کہنا تھا کہ اگر مختلف حلقوں کی جانب سے بے اطمینانی محسوس کی جائے تو یہ الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے رفع کرے ۔
قانون اور شواہد کے مطابق احسن طریقے سے فیصلے کئے جا سکتے ہیں صدرممنون کے بیان پر ترجمان کا ردعمل
Aug 16, 2018