آئی جی پنجاب کی ہدایات پرلاہور میں مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری,ایک ماہ میں 8,345گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا

آئی جی پنجاب کی ہدایات پرلاہور میں مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری,ایک ماہ میں 8,345گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا, 421گاڑیوں کا ریکارڈ درست نہیں تھا؛ 107 گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ آویزاں,  خلاف قانون سرگرمیوں پر 32مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج ,  3مرسڈیز ،3 آڈی، 11لینڈ کروزر،5ٹیوٹا ہایلکس ، 6ہنڈا، 3ٹیوٹا کرولا، 1 رینج روورشامل ,  195گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا جن کے خلاف کارروائی ہو گی, 118گاڑیوں کوکاغذات نہ ہونے یا جعلی نمبر پلیٹ پر متعلقہ پولیس سٹیشن بھجوایا گیا.

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کے ذریعے خلاف قانون سرگرمی کی نشاندہی کرتی ہے،  غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی لاہور پولیس کرتی ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف ایف آئی آر اور گرفتاری لاہور پولیس کا مینڈیٹ ہے، خلاف قانون سرگرمیوں پر بِلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے، شہری قانون کے مطابق صرف رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال کریں، جرائم کی روک تھام کیلئے مشکوک اور غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔

ای پیپر دی نیشن