پسرور: گھریلو ناچاقی پر خاتون کی 2 بیٹیوں سمیت نہر میں کود کر خودکشی

سیالکوٹ+ پسرور (نامہ نگاران) پسرور کے نواحی گائوں کوٹلی باوا فقیر چند میں شادی شدہ خاتون سائرہ بی بی زوجہ جمشید علی نے گزشتہ شام گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر اپنی بچیوں 2سالہ نورفاطمہ اور ایک سالہ زہرہ بی بی کو ساتھ لے کر نہر مرالہ راوی لنک میں کود کر خود کشی کرلی۔ ریسکیو ٹیم نے خاتون کی نعش نکال لی ہے جبکہ دونوں بچیوں کی تلاش جاری ہے۔ خاتون کی عمر 26سال بیان کی جاتی ہے۔ شوہر جمشید علی پیشے کے لحاظ سے قصاب ہے اور خاتون کو شکایت تھی کہ وہ مبینہ طور پر دیگر خواتین میں دلچسپی لیتا ہے۔ خاتون نے خود کشی سے قبل رشتہ داروں کو فون کرکے شوہر کی بے وفائی سے آگاہ کیا تھا۔ دونوں کی شادی 4سال قبل ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...