اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آزادکشمیر کے بارے میں یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی حمایت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آذربائیجان کا اصولی مؤقف ہے۔ آذربائیجان مسئلہ کشمیر کا حل عالمی قوانین کے مطابق چاہتا ہے۔