خالصتان نے نیا نقشہ جاری کر دیا‘ بھارت کو درجنوں چھوٹی ریاستوں میں تقسیم دکھایا گیا

چندی گڑھ(صباح نیوز)خالصتان تحریک کے حامی بھارت کا مستقبل کا نقشہ سامنے لے آئے۔ نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نقشے میں بھارت کو درجنوں چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ بہت جلد بھارت ٹوٹ جائے گا اور خالصتان الگ ملک بنے گا جبکہ مکمل کشمیر اور جموں کی وادی بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔خیال رہے کہ یہ نقشہ بھارتی پنجاب میں موجود خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) خالصتان موومنٹ کے رہنما امرجیت سنگھ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں سکھوں کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا۔ ہم زبردستی بھارت کا حصہ ہیں۔ مرضی سے کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہے۔ بھارت نے پارلیمنٹ میں آئینی غنڈہ گردی کی۔ ہماری مقدس جگہ دربار صاحب میں ہزاروں سکھوں کو مارا گیا تھا۔ دریائے جمنا سے واہگہ تک خالصتان ڈکلیئر کرائیں گے۔ امریکہ میں احتجاج کے دوران خالصتان کا جھنڈا لہرائیں گے۔ بھارت میں کشمیری سٹوڈنٹس ڈرے ہوئے ہیں۔ سکھ قوم نے بھارتی آئین کو بھی نہیں مانا۔ ڈیڑھ لاکھ سکھ نوجوانوں کو پنجاب میں جھوٹے مقابلوں میں مارا گیا۔ ہم مقبوضہ پنجاب کو خالصتان ڈکلیئر کرانا چاہتے ہیں۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ 30 ملین سکھوں کی آواز بنے گی۔ اندرا گاندھی سرکار نے 1984ء میں سکھوں پر ظلم کئے۔ ایسوسی ایٹ پریس کے صحافی نے سکھوں پر مظالم نوٹ کئے۔ بی بی سی نے ڈاکومنٹری میں ہزاروں کشمیری کے نکلنے کو رپورٹ کیا۔ آج سات لاکھ فوج پہلے ہی کشمیر کی وادی میں موجود ہے۔ اب آر ایس ایس کے غنڈے بھرتی کرکے وادی میں بھیجے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...