اسلام آباد (این این آئی) بھارتی یوم آزادی کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی عوام کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو عشروں کے دوران امریکہ بھارت دوستی سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 72 برس قبل جب امریکہ نے بھارت کی آزادی کی حمایت کی تھی امریکہ اور بھارت کے درمیان قریبی دوستی کے تعلقات رہے ہیں۔ ہمارے مشترکہ جمہوری اقدار، عوام کے عوام سے ٹھوس مراسم اور معاشی افزائش کے عزم کی بنا پر ہمارے تعلقات مضبوط تر ہوئے۔ اب ہم اہم وسیع جہتی شعبوں جات میں تعاون کرتے ہیں جن میں دفاع اور انسداد دہشت گردی، جہاز رانی کی آزادی اور جدید ترین سائنس اور خلا میں تعاون شامل ہے۔ میں نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران کہا تھا کہ امریکہ اور بھارت عظیم جمہوریتیں، عالمی طاقتیں اور اچھے دوست ہیں۔ میری خواہش ہے کہ بھارتی عوام اپنا یوم آزادی شادمانی سے منائیں۔
2 عشروں میں امریکہ‘ بھارت دوستی سٹرٹیجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہوئی: پومپیو
Aug 16, 2019