تینوں افواج کے مابین مربوط نظام کیلئے بھارتی تاریخ میں پہلی بار چیف آف ڈیفنس سٹاف کا اعلان

Aug 16, 2019

نئی دہلی (بی بی سی، اے پی پی) بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر پر بات کرنے کے علاوہ کچھ مزید اعلانات بھی کیے۔ انڈیا کی تاریخ میں اب پہلی مرتبہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ ہو گا۔ وزیراعظم مودی نے ’ملک کی مسلح افواج کے درمیان ایک مربوط نظام قائم کرنے کے لیے‘ اس عہدے کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا 'تینوں افواج کے درمیان ربط کو اور زیادہ بہتر بنانے کے لیے میں ایک اہم اعلان کررہا ہوں۔ انڈیا میں اب ایک چیف آف ڈیفنس سٹاف ہو گا۔ اس سے انڈیا کی فورسز مزید موثر ہوں گی ۔

مزیدخبریں