لاہور (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے یوم آزادی پر سوشل میڈیا بھی سراپا احتجاج اور یوم سیاہ کے رنگ میں رنگا نظر آیا۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر کئی ہیش ٹیگز بھی ہیں جو ٹاپ ٹرینڈ میں موجود ہیں، ان میں 15AugustBlackDay# اور BlackDay15thAugust# #KashmirBaneyGaPakistan شامل ہیں۔ ان ہیش ٹیگز کا استعمال کر کے متعدد صارفین کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی تصاویر سیاہ کی ہیں۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جہاں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے ڈی پیز سیاہ کی ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکائونٹس کی ڈی پیز کو بھی سیاہ کر دیا گیا ہے۔نوائے وقت کے مطابق یوم سیاہ مہم میں دس لاکھ سے زائد ٹوئٹس سے نیا ریکارڈ بن گیا۔